گیلپ انٹرنیشنل کے سروے میں 58 ممالک کے 61 فیصد افراد نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ناپسندیدہ قرار دیا، جبکہ ان کے خلاف مخالفت میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گیلپ انٹرنیشنل کے ایک نئے سروے کے مطابق امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک کے 61 فیصد شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا ہے۔ سروے میں بتایا گیا کہ 2019 کے مقابلے میں ان کی مخالفت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سروے میں لوگوں نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم میں ان کے کردار پر نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایران میں 98 فیصد، برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے ان کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
پاکستان میں 49 فیصد لوگوں نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ قرار دیا، جبکہ آذربائیجان، کینیا اور بھارت میں ان کی حمایت دیکھی گئی۔ کینیا اور آذربائیجان میں 58 فیصد اور بھارت میں 50 فیصد افراد نے ان کی حمایت کی۔












