ایران کا ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت طلب

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت طلب

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے مابین بیانات کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کے دعوے کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عباس عراقچی نے واشنگٹن کو پیغام دیا کہ اگر ان کے اعداد و شمار پر شک ہے تو ثبوت لائیں، کیونکہ ایرانی حکومت نے مکمل شفافیت کے ساتھ متاثرین کی فہرست فراہم کی ہے۔ ایران کے مطابق، فہرست میں 3117 عام شہری اور 200 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ جنوری کے مظاہروں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 800 سے زائد افراد کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ تھا۔ انسانی حقوق کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں