حافظ نعیم کا شریف، زرداری اور اسٹیبلشمنٹ پر پاکستان کی بربادی کا الزام

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے شریف، زرداری خاندان اور اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی بربادی کا ذمہ دار قرار دیا، انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کی شمولیت کی مخالفت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حافظ نعیم کا شریف، زرداری اور اسٹیبلشمنٹ پر پاکستان کی بربادی کا الزام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شریف اور زرداری خاندان پر ہاتھ رکھا ہوا ہے، اور یہ تمام مل کر پاکستان کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستان کی شمولیت کو ناقابل قبول قرار دیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے فارم 47 پر آنے والی حکومتوں کی نالائقی اور ہائبرڈ نظام کی ناکامی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جیسے ادارے کو صرف 10 ارب میں فروخت کر دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ کا نیا طیارہ 11 ارب میں خریدا گیا ہے۔ ملک میں غربت میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حکمران قوم کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم نے زراعت کے شعبے میں 600 فیصد کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے اور گندم کی قیمت میں غیر معمولی فرق کا فائدہ صرف چند لوگوں کو پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت بغیر پارلیمنٹ یا کابینہ کی مشاورت کے کی گئی اور غزہ کی تباہی کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا گیا۔ حافظ نعیم نے پاکستان کی فوج کو غزہ نہ بھیجنے پر زور دیا اور امریکی کمانڈ کے تحت افواج کی شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں