صدقۂ فطر اور فدیہ کی کم از کم مقدار 300 روپے مقرر

مفتی منیب الرحمن نے صدقۂ فطر اور فدیہ کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس مقرر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدقۂ فطر اور فدیہ کی کم از کم مقدار 300 روپے مقرر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مفتی منیب الرحمن نے صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارہ کی کم از کم مقدار کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق صدقۂ فطر اور فدیہ کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس ہے۔ اہلِ ثروت کو چاہئے کہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں۔

مفتی منیب نے مزید وضاحت کی کہ گندم کا آٹا 2 کلو کے حساب سے فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 300 روپے ہوگا جبکہ جَو 4 کلو کے لیے 1160 روپے، کھجور 4 کلو کے لیے 2800 روپے اور کشمش 4 کلو کے لیے 7200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، جس کے لئے گندم کا آٹا 18,000 روپے، جَو 69,600 روپے، کھجور 168,000 روپے اور کشمش 4,32,000 روپے مقرر ہیں۔

مفتی منیب نے کہا کہ یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے اور مالی حیثیت کے اعتبار سے زیادہ دینا بہتر ہے۔ دائمی مریض یا انتہائی ضعیف افراد کے لئے فدیہ دیا جاتا ہے جبکہ عارضی مریض یا مسافر قضا ادا کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں