نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سیکڑوں مسلمانوں نے اجتماعی افطار اور نماز تراویح ادا کی، جس میں دو ہزار افراد نے شرکت کی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک کے مرکز ٹائمز اسکوائر پر سیکڑوں مسلمانوں نے اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا اور نماز تراویح ادا کی۔
یہ پانچواں موقع تھا جب ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کا اہتمام کیا گیا، جس میں دو ہزار افراد کو افطار فراہم کیا گیا۔
افطاری کی دعوت میں غیر مسلموں کو بھی شامل کیا گیا اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا۔ نیویارک پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے۔
یہ تقریب مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا اہم موقع بنی۔












