سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر کارپوریشن پر شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی نہ پہنچانے پر برہمی کا اظہار کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی پر کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ جب پانی دستیاب ہے تو شہریوں تک لائنوں کے ذریعے کیوں نہیں پہنچایا جا رہا۔
جسٹس عدنان کریم میمن کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے شکایت کی کہ ان کے گھر پانی نہیں پہنچ رہا۔ عدالت نے میئر کراچی کی یقین دہانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے۔
سپرنٹنڈنٹ کراچی واٹر کارپوریشن نے عدالت کو بتایا کہ پرانی لائنیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ مسائل کا باعث بن رہی ہیں، جبکہ وکیل نے بھی انفراسٹرکچر کے پرانے ہونے کی نشاندہی کی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے اور خبردار کیا کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سخت فیصلہ سنایا جائے گا۔














