خیبر پختونخوا حکومت رمضان پیکج کا اعلان نہ کر سکی۔ عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت پر رمضان پیکج کے اعلان میں تاخیر پر تنقید کی، جبکہ پنجاب میں امدادی امداد کی کامیاب تقسیم جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا حکومت رمضان پیکج کا اعلان نہ کر سکی۔ عظمیٰ بخاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اب تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان نہیں کر سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے لئے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں زیادہ اہم ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے اور ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال بھی وہاں رمضان پیکج پارٹی اراکین کی فہرستوں پر دیا گیا تھا جبکہ پنجاب میں 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 74 سہولت بازار فعال ہیں اور مریم کے دسترخوان سے روزانہ ہر تحصیل میں 2 ہزار روزہ داروں کو افطاری فراہم کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں