پاکستان کے بیرونی قرضے 138 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، سود کی ادائیگی میں 84 فیصد اضافہ ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے بیرونی قرضے اور واجبات 138 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں، جبکہ ان پر سود کی ادائیگی میں تین سالوں کے دوران 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تین سال کے دوران سود کا حجم 1.91 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.59 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف، عالمی بینک اور دیگر اداروں کو 8 فیصد کی شرح سے سود ادا کیا۔ سعودی عرب اور چین نے بھی سیف ڈیپازٹس پر سود وصول کیا۔ سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ 13.32 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال یورو بانڈز کی مد میں 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی۔ چین کو سیف ڈیپازٹس کے 23.9 کروڑ ڈالر سود سمیت 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔













