سپریم کورٹ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کو غیرقانونی قرار

سپریم کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کو غیرقانونی قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔ جسٹس منیب اختر نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کوئی عیاشی نہیں بلکہ زندگی گزارنے کی بنیادی ضرورت ہے، اور اس سے محروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کیا عدالتیں رقم واپسی کے لیے بجلی پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم بھی دیں گی؟ ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ قانون میں واضح حکم کے بغیر کوئی عدالت کسی کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کر سکتی۔

دیگر متعلقہ خبریں