پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو مارچ میں کھیلی جائے گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف آئندہ ماہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پہلا ون ڈے میچ 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
یہ گزشتہ برس جولائی کے بعد پاکستان کا بنگلا دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ جولائی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ آئندہ ون ڈے سیریز مستقبل کے بڑے ایونٹس کی تیاری میں اہمیت کی حامل ہے۔














