بنگلہ دیش نے بقایاجات عدم آدائیگی پر بھارتی ایئرلائن کے لئے فضائی حدود بند کی

بنگلہ دیش نے اسپائس جیٹ کی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر فضائی حدود بند کر دی، بھارتی پروازیں متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش نے بقایاجات پر بھارتی ایئرلائن کی فضائی حدود بند کی

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ اس اقدام کے باعث کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں کی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا ہے، جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔ اسپائس جیٹ کو پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی حالیہ سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں 269.27 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات میں یہ اقدام سفارتی اختلافات کو تنازعات کی شکل دے رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں