گورنر ہاؤس تقریب میں نفرت انگیز باتوں پر شرجیل میمن کی مذمت

شرجیل میمن نے گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران نفرت انگیز باتوں کی مذمت کی اور ایم کیو ایم کے احتجاج کے باعث سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گورنر ہاؤس تقریب میں نفرت انگیز باتوں پر شرجیل میمن کی مذمت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں نفرت انگیز باتیں کی گئیں اور ان کی شدید مذمت کی ہے۔

شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعصب کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں، جس پر ایم کیو ایم کے ارکان نے احتجاج کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا نام نہیں لیا، صرف گورنر ہاؤس میں تقریب کا ذکر کیا، جس پر ایم کیو ایم نے شور شرابا کیا، نتیجتاً اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں