لاہور میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر 350 سے زائد عمرہ زائرین تین روز سے ہوٹلز میں قیام پر مجبور ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر عمرہ زائرین تین روز سے ہوٹلز میں قیام پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں 350 سے زائد زائرین نے ہوٹل میں احتجاج شروع کر دیا۔
زائرین کا کہنا ہے کہ ایئرلائن نے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے بعد اچانک پرواز منسوخ کر دی۔ تین دن سے انتظار کر رہے ہیں لیکن ایئرلائن کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا۔ بدھ کے روز ان کی جدہ روانگی کا شیڈیول تھا۔












