قومی اسمبلی کمیٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے مسائل کا نوٹس لیا

قومی اسمبلی کی کمیٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی بریفنگ کا اعلان کیا، کنوینر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ کمیٹی نااہلی کے اصل قصورواروں کا جائزہ لے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کمیٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے مسائل کا نوٹس لیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے قومی ہاکی ٹیم کے مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی بریفنگ کا اعلان کیا ہے۔ کنوینر کمیٹی مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے اور کمیٹی اس نااہلی کے اصل قصورواروں کا جائزہ لے گی۔

مہرین رزاق بھٹو کی کنوینر شپ میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کھیلوں کی بہتری کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن دونوں ناکام ہو چکے ہیں اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے کمیٹی میں پیش کی گئی انکوائری رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بایو میکنیکل لیب منصوبہ 2014 سے شروع ہوا لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔

دیگر متعلقہ خبریں