فیفا اور بورڈ آف پیس نے غزہ کی بحالی کے لیے فٹبال پر مبنی اسٹریٹیجک منصوبہ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا اور بورڈ آف پیس نے غزہ کی بحالی کے لیے ایک اسٹریٹیجک معاہدہ طے کیا ہے۔ فیفا نے اعلان کیا کہ غزہ میں فٹبال کے ذریعے تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کے لیے جامع پروگرام شروع کیا جائے گا۔
اس معاہدے کے تحت 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، فیفا اکیڈمی اور 20 ہزار نشستوں والا اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام نے دستخط کیے ہیں۔
فیفا کے مطابق اس پروگرام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ فٹبال کو امن، یکجہتی اور طویل مدتی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔












