پسرور میں سکول کا شیڈ گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق ہو گئی، وزیر تعلیم نے ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پسرور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے علاقے پسرور میں زیرِ تعمیر کلاس روم کا شیڈ گرنے کے باعث ایک طالبہ جاں بحق ہو گئی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بڈ میں واقع بڈیانہ سکول کا دورہ کیا اور ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فوری طور پر موقع پر پہنچا ہوں اور سی او ایجوکیشن، سکول پرنسپل اور ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تین سب انجینئرز کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ریسکیو کو واقعہ کے ایک گھنٹے بعد اطلاع دی گئی جس کی وجہ سے زخمی طالبہ کو بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔ انتظامیہ نے ہسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا جبکہ دو روز قبل سی او ایجوکیشن نے سکول کا دورہ کیا تھا لیکن کوئی بنیادی گائیڈ لائن نہ دی گئی۔















