احسن اقبال: 2018 سے 2022 کی معاشی بدحالی غربت کی اصل وجہ

احسن اقبال کے مطابق 2018 سے 2022 تک کی معاشی بدحالی نے ملک میں غربت اور عدم مساوات میں اضافہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
احسن اقبال: 2018 سے 2022 کی معاشی بدحالی غربت کی اصل وجہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022 تک کی معاشی بدحالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور معاشی عدم استحکام نے غربت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ غربت کے علاوہ عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ 2018 سے 2022 کے دوران کی معاشی بدحالی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 2013 سے 2019 تک غربت میں کمی کا سلسلہ جاری تھا۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط، کووڈ اور سیلاب نے پاکستانی معیشت کو متاثر کیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے چاہییں کیونکہ یہ صوبائی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے اندر وسائل کی تقسیم کا کوئی فارمولا نہیں ہے جبکہ قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے وسائل بڑھے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں