فلسطین کے لئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

مسلم ممالک نے فلسطین کے لئے 12 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اقدام خوش آئند ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر منفرد مقام ملا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مسلم ممالک کا فلسطین کے لئے 12 ارب ڈالر کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کے لئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر منفرد مقام ملا ہے اور پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی تعریف ایک بڑی کامیابی ہے، جبکہ پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو بھی سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ آبادکاری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور امید ہے کہ غزہ اور فلسطین دوبارہ آباد ہوں گے۔ خواجہ آصف نے دعا کی کہ رمضان کے برکتوں والے مہینے میں مسلمانوں کی مشکلات حل ہوں اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کے لئے دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں