پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.7 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد سمیت مختلف پاکستانی شہروں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.7 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد، پشاور، مردان، باجوڑ، پارا چنار، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان، صوابی، دیر بالا، سرگودھا اور دیگر شہروں میں افطار کے وقت زلزلہ آیا۔

زلزلے کی گہرائی 79 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں