پنجاب حکومت کی افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری

پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی ہے، جس میں گاڑیوں اور پیٹرول کی نئی حدود متعین کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کی افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اب تین گاڑیاں استعمال کر سکیں گے جن میں 2800، 1800 اور 4700 سی سی گاڑیاں شامل ہیں۔ ان کی دو گاڑیوں کے لیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول مختص کیا گیا ہے جبکہ 4700 سی سی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ پہلے یہ افسران صرف 1300 اور 1600 سی سی گاڑیاں استعمال کر سکتے تھے۔

گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کو بھی نئی سہولیات دی گئی ہیں۔ سیکرٹریز دو گاڑیاں استعمال کر سکیں گے اور ان کے ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر جبکہ سرکاری استعمال کے لیے لامحدود پیٹرول ہوگا۔ پرانی پالیسی کے تحت وہ صرف 1300 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول استعمال کر سکتے تھے۔

اس کے علاوہ، گریڈ 19 اور 20 کے اسپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی 1600 سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پیٹرول استعمال کریں گے جبکہ پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 1000 سے 1300 سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول استعمال کر سکتے تھے۔

ڈپٹی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور وزرا کے اسٹاف افسران کے لیے بھی گاڑیوں اور پیٹرول کی نئی حد مقرر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں