خیبرپختونخوا کا رمضان پیکج تاخیر کا شکار، عوامی نمائندے متحرک

خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکج تاخیر کا شکار ہے، عوامی نمائندے مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا کا رمضان پیکج تاخیر کا شکار، عوامی نمائندے متحرک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا اعلان کردہ رمضان پیکج تاحال شروع نہ ہو سکا۔ عوامی نمائندے مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کر کے سوشل ویلفیئر کو فراہم کریں گے، جس کے بعد رمضان پیکج تقسیم کیا جائے گا۔

حکومت نے 13 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار 394 افراد کو 12 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔ یتیم، بیوہ عورتیں اور معذور افراد اہل قرار دیے گئے ہیں، مگر عارضی طور پر بے گھر افراد مستحق نہیں۔

پشاور میں سب سے زیادہ افراد کو پیکج ملے گا، جبکہ سوات، مردان اور چارسدہ کے بھی ہزاروں افراد شامل ہیں۔ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ خط ارسال کیا گیا ہے اور جلد ہی پیکج کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں