نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سیاسی تناؤ ختم کرنے اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کی حمایت کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے زور دیا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ اور گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے اور تمام سیاسی رہنماؤں کو مذاکرات کی طرف آنا چاہیے۔ کمیٹی نے عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کے حق کی حمایت کی ہے۔
پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے قوم کو پریشانی ہے، اور ان کے ذاتی معالج کو جیل میں رسائی دینا ان کا حق ہے۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا کہ ملک کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور کوئی مثبت سیاسی پیشرفت نہیں ہو رہی۔
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے صدر مملکت کے نازیبا بیان کی مذمت کی اور قومی حکومت کے قیام کو واحد حل قرار دیا۔ بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ ملک میں مفاہمت کی ضرورت ہے اور کمیٹی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔















