پاکستان میں غربت کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ گئی

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ 6 سالوں میں 6.9 فیصد اضافہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں غربت کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی ہے، جو کہ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے پہلے بڑا انکشاف ہے۔

پاکستان میں غربت کے حالیہ تخمینوں کے مطابق، گزشتہ 6 سالوں کے دوران غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 25-2024 میں ملک کی 28.8 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، جو اب تقریباً 6.9 فیصد بڑھ کر 28.8 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس اضافے کا اثر پنجاب اور سندھ سمیت مختلف صوبوں پر بھی پڑا ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ گزشتہ 6 سالوں میں آئی ایم ایف کے پروگرامز، کووڈ-19 کے اثرات، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی، کم جی ڈی پی ترقی کی شرح، دو شدید سیلاب اور گندم کی سپورٹ قیمتوں کو ترک کرنے جیسے عوامل نے غربت میں اضافہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں