پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کی بے ضابطگیاں بے نقاب کر دی

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کی انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں ویزا درخواستوں میں تاخیر اور غلط معلومات شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کی بے ضابطگیاں بے نقاب کیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی مالی ذمہ داریاں بروقت نبھائیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق، فیڈریشن نے ویزا درخواستیں تاخیر سے اور غلط معلومات کے ساتھ جمع کرائیں، جس کے باعث ٹیم کے ٹکٹس تبدیل کرنا پڑے۔ اس تبدیلی پر 2 کروڑ 71 لاکھ روپے کا اضافی خرچ آیا۔

مزید برآں، ویزا کی غلطیوں کی وجہ سے 9.7 ملین روپے کا اضافی مالی بوجھ بھی بورڈ نے اٹھایا۔ پی ایچ ایف کے عہدیدار خود دوروں پر جاتے رہے جبکہ بورڈ نے فنڈز کا حساب بھی درست جمع نہیں کروایا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیم کی رہائش کے لیے 49 ہزار 280 آسٹریلوی ڈالر پیشگی جاری کیے گئے، مگر ٹیم اس ہوٹل میں قیام نہیں کر پائی۔

کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، وہ اس دوران کسی بھی ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں