ایران میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

ایران میں تربیتی پرواز کے دوران جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ صوبہ ہمدان میں پیش آیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی ہلاکت

ہمدان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں ایک جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت پیش آیا۔ وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایران کے پاس تقریباً 300 لڑاکا طیارے ہیں، جن میں بیشتر پرانے امریکی ساختہ اور سوویت یا روسی ساختہ ماڈلز شامل ہیں۔ ان میں سے کئی طیارے 1979 کے انقلاب سے پہلے حاصل کیے گئے تھے۔

ایران نے حالیہ برسوں میں متعدد فضائی حادثات دیکھے ہیں، جن میں گزشتہ مئی میں اس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کا حادثہ قابل ذکر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں