علی حسن زہری کو بلوچستان کابینہ سے برطرف کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کی سیاست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں صوبائی وزیر علی حسن زہری کو کابینہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس پر کیا گیا، جس کی منظوری گورنر بلوچستان نے دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی حسن زہری کو فوری طور پر عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد صوبائی کابینہ میں مزید ردوبدل کا امکان بھی ہے، تاہم اس بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سیاسی حلقوں میں اس اقدام کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اسے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور انتظامی معاملات سے جوڑا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔















