زمبابوے نے ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا

زمبابوے نے ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زمبابوے نے ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

زمبابوے نے 179 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور میں مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ برائن بینیٹ نے 63 رنز جبکہ کپتان سکندر رضا نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فتح کے ساتھ زمبابوے نے اپنی پوزیشن مضبوط کی، جبکہ سری لنکا کو اہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں