لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو غیر قانونی سمز کے رولز بنانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے قواعد بنانے کا حکم دیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال ہو سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو غیر قانونی سمز کے رولز بنانے کا حکم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کے لیے قواعد و ضوابط بنانے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم غیر قانونی سمز فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم محمد عثمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا گیا۔

عدالتی حکم پر ڈی جی پی ٹی اے، ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل خادم حسین پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور ملزم جیل میں ہے، لہٰذا بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ملک کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، غیر قانونی سمز کے دہشت گردی میں استعمال کا خدشہ ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو مؤثر اقدامات اور رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں