پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ شکایات موصول ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جبکہ این سی سی آئی اے نے ایک ہزار 32 انکوائریاں کیں لیکن صرف ایک ملزم گرفتار ہو سکا۔

این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، ایک لاکھ 57 ہزار 465 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے دو ہزار 974 واٹس ایپ ہیکنگ کی تھیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ 35 ویب سائٹس اور 52 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ڈیٹا کے غلط استعمال میں ملوث پائے گئے۔ شہریوں کو جعلی کالز یا میسجز کے ذریعے واٹس ایپ شیئرنگ کوڈ بھیج کر ہیکنگ کی جاتی ہے۔

واٹس ایپ ہیکنگ کے نئے طریقوں میں صارف کی ڈپلیکیٹ موبائل سم نکالنا اور ریموٹ ایکسس سافٹ ویئر انسٹال کروانا شامل ہے۔ جعل ساز واٹس ایپ ہیک کرنے کے بعد صارف سے رقم کا تقاضا کرتے ہیں اور حساس ڈیٹا چوری کر کے مالی فراڈ کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں