سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عمرہ جانے کی درخواست ہائی کورٹ نے قبول کر لی، سماعت 26 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ جانے کے لیے اپیل کی جلد سماعت کی درخواست قبول کر لی گئی۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ججز جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل کو 26 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انہیں عمرہ پر جانا ہے لہٰذا اپیل کی جلد سماعت کی جائے۔ ابتدائی طور پر سنگل بینچ نے عمرہ کی اجازت دی تھی مگر ڈویژن بینچ نے اس کو معطل کر دیا تھا۔
عدالت نے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو بھی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔















