ون ڈیزل نے لاس اینجلس میں پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے اپنی فلم ‘دی بلف’ کے پریمیئر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دی۔ انہوں نے پریمیئر کے دوران پریانکا کی بے پناہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارا یوم پیدائش بھی ایک ہی دن ہے۔ ون ڈیزل نے کہا کہ وہ دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے نیلسن منڈیلا۔
پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس بھی ریڈ کارپٹ پر رومانوی انداز میں نظر آئے جب وہ پریانکا کے گاؤن کی ٹرین ٹھیک کرنے میں مدد کر رہے تھے۔ فلم کے پریمیئر میں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستارے شریک ہوئے۔















