ایف بی آر نے کاروباری اداروں کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنا لازم قرار دیا

ایف بی آر نے تمام کاروباری اداروں کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں ہوٹل، کلبز، اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر نے کاروباری اداروں کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنا لازم قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام رجسٹرڈ کاروباری اداروں کو ایک ہفتے کے اندر اپنے نظام سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت پوائنٹ آف سیلز مشین سے وابستہ تمام کاروبار ایف بی آر کے ساتھ منسلک کیے جائیں گے، جس میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہالز، کلبز، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز شامل ہیں۔

بیوٹی پارلرز، اسلمنگ سینٹرز، بیوٹی کلینکس، ہئیر ٹرانسپلانٹ، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کے کاروبار بھی ایف بی آر سے منسلک ہوں گے۔

لیبارٹریز، جانوروں کے ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک سینٹرز، ایکسرے سینٹرز، پرائیویٹ اسپتال، ہیلتھ کیئر سروسز، ہیلتھ کلبز اور فٹنس کلبز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا لازمی ہوگا۔

کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب، لاہور جمخانہ کے علاوہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کاسٹ اینڈ مینجمنٹ کی فرمز بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہوں گی۔

اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز جن کی ماہانہ فیس 1000 روپے ہے، کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس کی شق 33 کے تحت منسلک ہونا لازمی ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں