وفاقی وزیر توانائی نے 8 فروری تک جمع نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے قواعد کے تحت پراسس کا حکم دیا، جس سے 250 میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر توانائی نے نیٹ میٹرنگ کی جمع شدہ درخواستوں کو پرانے قواعد کے تحت پراسس کرنے کا حکم دیا ہے، جو 8 فروری تک جمع ہوئی تھیں۔ اس فیصلے سے موجودہ درخواستوں سے متعلق ابہام ختم ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے درخواستوں کے پراسس میں شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس 8 فروری تک 5 ہزار 165 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جن کے تحت 250 میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔















