برطانیہ میں رمضان کے آغاز پر اشیاء کی قیمتوں میں کمی

برطانیہ میں رمضان کی آمد پر سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ میں رمضان کے آغاز پر اشیاء کی قیمتوں میں کمی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد پر سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا آدھی قیمت پر دستیاب ہے، جبکہ ساڑھے 12 پاؤنڈ والا آٹے کا تھیلا 6 پاؤنڈ 25 پینس میں مل رہا ہے۔

مزید برآں، 10 کلو چاول کے تھیلے پر 5 پاؤنڈ اور 5 کلو چاول کی خریداری پر 3 پاؤنڈ کی بچت دی گئی ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا جبکہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے برقی قمقمے اور خیرمقدمی پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں