امیشا پٹیل کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

امیشا پٹیل کے خلاف چیک باؤنس پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوگئے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ معاملہ پہلے ہی طے پا چکا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امیشا پٹیل کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

مرادآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف چیک باؤنس اور معاہدے کی خلاف ورزی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ مرادآباد کی عدالت نے 2017 کے ایونٹ سے متعلق کیس میں متعدد سمن کے باوجود پیش نہ ہونے پر یہ اقدام اٹھایا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وضاحت میں کہا کہ پوون ورما کے ساتھ معاملہ کئی برس قبل طے پا چکا تھا اور سیٹلمنٹ پر دستخط بھی ہو چکے تھے۔ ان کے مطابق اب دوبارہ الزامات سراسر بدنیتی پر مبنی ہیں۔

امیشا پٹیل کے وکلا نے پوون ورما کے خلاف دھوکہ دہی اور غلط بیانی پر فوجداری کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسے افراد کو نظر انداز کرنا چاہتی ہیں جو جھوٹے بہانوں سے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں