رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کا اعلان، سٹیٹ بینک کا بیان

رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی، پیر سے جمعرات 9 بجے سے 2 بجے تک، جبکہ جمعہ کو 9 بجے سے 12:30 تک کھلے رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کا اعلان، سٹیٹ بینک کا بیان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق پیر سے جمعرات تک بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 تک عوامی لین دین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سٹیٹ بینک نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ رمضان کے دوران بینکوں میں کسی قسم کا وقفہ نہیں ہوگا اور تمام بینک بغیر کسی تعطل کے کام جاری رکھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں