خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑا، اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بروقت علاج سے حالت بہتر ہو گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد اینجیوپلاسٹی کا فیصلہ کیا اور ان کی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بروقت علاج کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق آئندہ چند روز تک طبی نگرانی میں رہیں گے۔
اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔














