سویڈن میں 5 نجی جزائر کی ایک سالہ ملکیت کا موقع

سویڈن کا ادارہ وزٹ سویڈن غیر ملکی سیاحوں کو پانچ نجی جزائر کی ایک سالہ ملکیت دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سویڈن میں 5 نجی جزائر کی ایک سالہ ملکیت کا موقع

اسٹاک ہوم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سویڈش ادارہ وزٹ سویڈن نے غیر ملکی سیاحوں کو پانچ نجی جزائر کی ملکیت ایک سال کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جزائر خوش قسمت افراد کو پورے 365 دن تک فراہم کیے جائیں گے، جہاں وہ آئی لینڈ کسٹوڈین کہلائیں گے۔

سویڈن میں 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد جزائر ہیں، جن میں سے 5 خوبصورت اور بے آباد جزائر کی ملکیت لوگوں کے حوالے کی جائے گی، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ وزٹ سویڈن کی چیف ایگزیکٹو سوزان اینڈرسن نے کہا کہ ان جزائر کی ملکیت کا موقع لوگوں کو جزیرے کی ملکیت کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے۔

وزٹ سویڈن نے اس پروگرام کے لیے سویڈش نیشنل پراپرٹی بورڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو حکومتی ثقافتی جائیدادوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ یہ جزائر آبادیوں کے قریب ہیں تاکہ مالکان اپنی ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔

اس پروگرام کے تحت درخواستیں 17 اپریل تک ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے سویڈن کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں