صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سینچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کیا۔ وہ 205 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر بھی بن گئے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے میچ میں نمیبیا کے خلاف شاندار سینچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سینچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ موجودہ ورلڈ کپ میں 205 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سینچری بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، ان سے قبل احمد شہزاد نے 2014 کے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔















