غلام مصطفیٰ مغل آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر مقرر، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تعیناتی کی گئی۔
مظفر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر سابق چیف جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ منظوری وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین کشمیر کونسل کے دستخط کے بعد دی گئی، جس کے بعد سمری صدر آزاد کشمیر کو بھیجی گئی۔ وزیر اعظم کو تین ناموں کی فہرست پیش کی گئی تھی۔
غلام مصطفیٰ مغل نے عدلیہ میں طویل خدمات انجام دی ہیں، وہ 2002 میں ہائی کورٹ کے جج بنے اور 2010 میں چیف جسٹس مقرر ہوئے۔ 2017 میں سپریم کورٹ کے جج بنے اور عدلیہ میں نمایاں پہچان حاصل کی۔
2016 میں انہیں چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا، جہاں ان کی زیر نگرانی شفاف انتخابات منعقد ہوئے۔ انہوں نے عدالتی اصلاحات اور عوامی انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔
غلام مصطفیٰ مغل 1955 میں مظفرآباد کے علاقے بلگران میں پیدا ہوئے اور اسلامیہ کالج مظفرآباد و پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ 1980 کی دہائی میں وکالت کا آغاز کیا۔














