خیبر پختونخوا میں تمام سڑکیں کھل گئیں، عدالت میں رپورٹ پیش

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا حکومت نے بتایا کہ تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئیں اور قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا میں تمام سڑکیں کھل گئیں، عدالت میں رپورٹ پیش

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ میں بند سڑکیں کھولنے کی رپورٹ پیش کر دی۔ عدالت کے حکم پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور پولیس حکام عدالت میں موجود تھے۔

صوبائی حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سڑک کی بندش کے باعث ایک خاتون کی جان گئی اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے کہا کہ اگر ایسی شکایت سامنے آئی تو احکامات جاری کیے جائیں گے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ پشاور میں ٹریفک نظام خراب ہے اور ٹریفک ماسٹر پلان پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں دے کر لوگوں کو قانون کی پابندی پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع ہونے کے بعد سڑکوں کی بندش سے متعلق درخواست کو نمٹا دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں