کراچی میں پسندیدہ نمبر پلیٹس کی فیس 20 لاکھ تک مقرر

کراچی میں پسندیدہ نمبر پلیٹس کی فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ صوبائی ایکسائز نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت گاڑی مالکان 20 لاکھ روپے تک کی قیمت پر نمبر پلیٹس خرید سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر پلیٹس کے حصول کی فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کر دی گئی ہے۔

صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت گاڑی مالکان اب اپنے پسندیدہ نمبر پلیٹس 20 لاکھ روپے تک کی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

786 اور 110 جیسے نمبر پلیٹس کے لیے 20 لاکھ روپے فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ تین ہندسوں والے 111 سے 999 تک کے نمبروں کے لیے 10 لاکھ روپے فیس مقرر ہے۔

اسی طرح 100 سے 900 تک کے نمبروں کے لیے 5 لاکھ روپے اور 001 سے 009 تک کے نمبروں کے لیے بھی 5 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ دیگر پسندیدہ نمبروں کے لیے 3 لاکھ روپے فیس مقرر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں