دبئی میں آن لائن بھیک مانگنے پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد

دبئی پولیس نے رمضان میں آن لائن بھیک مانگنے اور جعلی عطیات کی اپیلوں پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی میں آن لائن بھیک مانگنے پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران آن لائن بھیک مانگنے اور جعلی عطیات کی اپیلوں میں اضافے پر خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیشہ ور گداگر اور نوسرباز سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کے جذبات اور جذبۂ سخاوت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زکوٰۃ اور عطیات صرف سرکاری طور پر منظور شدہ فلاحی اداروں کے ذریعے ادا کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

پولیس کے مطابق آن لائن بھیک مانگنے والوں کو تین ماہ تک قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی چندہ مہمات اور جعلی اپیلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں