لاہور: 14 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل کرنے والا گرفتار

لاہور میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: 14 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل کرنے والا گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلبرگ پولیس نے ایک نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیا۔

متاثرہ لڑکی نجی سوسائٹی میں والدین کے ساتھ کام کرتی تھی۔ اس کی دوستی ایک لڑکے سے ہوئی جس نے اسے بہانے سے باہر ملاقات کے لیے بلایا اور پھر کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے کہا کہ ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر وائرل کر دی۔ ملزم حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں