پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جنوری 2026 میں 3.14فیصد اضافہ

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 3.14 فیصد اضافہ ہوا، جس کا حجم 1.738 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جنوری 2026 میں 3.14فیصد اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں جنوری 2026 کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد برآمدات کا حجم 1.685 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.738 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان برآمدات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری تھا۔ دسمبر میں 8.56 فیصد، نومبر میں 2.57 فیصد اور اکتوبر میں 0.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنوری میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے 9.64 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 10.68 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹاول کی برآمدات میں مالیت میں 14.09 فیصد اور مقدار میں 6.41 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیڈ ویئر میں 6.88 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم، نٹ ویئر کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے 8.55 فیصد اور مقدار میں 18.03 فیصد کمی آئی۔

دوسری طرف، تیل کی درآمدی بل میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور حجم 9.046 ارب ڈالر رہا۔ مائع قدرتی گیس کی درآمدات میں 26.20 فیصد کمی ہوئی جبکہ موبائل فونز کی درآمدات 31.36 فیصد بڑھ کر 1.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ماہرین کے مطابق، ٹیکسٹائل شعبے میں حالیہ اضافہ برآمدی آرڈرز میں بہتری اور عالمی طلب میں جزوی استحکام کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم پائیدار بحالی کے لیے توانائی لاگت اور مالیاتی استحکام اہم عوامل رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں