راولپنڈی میں رمضان بازار صرف تین مقامات پر محدود

راولپنڈی میں اس سال صرف تین رمضان بازار قائم ہوں گے تاکہ اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کی جا سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی میں رمضان بازار صرف تین مقامات پر محدود

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے اس سال رمضان کے دوران شہر میں صرف تین کارٹ بازار قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ بازار علامہ اقبال پارک، حیدری چوک اور چوہڑ چوک کے قریب لگائے جائیں گے، جہاں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

ضلعی حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ریلیف اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ مرکزی رمضان بازار چوہڑ چوک میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی نگرانی میں ہوگا، جبکہ دیگر دو بازار اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی چلائے جائیں گے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

رمضان سے قبل اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بیسن، چنا، لوبیا، کوکنگ آئل اور چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

رمضان کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی نافذ کر دیے گئے ہیں۔ کھلے عام کھانے پینے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں