افغان پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق افغان پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے جس سے صرف 25 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل قرار دیا گیا ہے۔ معروف عالمی درجہ بندی ہینلے اینڈ پارٹنرز کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق افغان پاسپورٹ فہرست میں سب سے نچلی سطح پر موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد صرف 25 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کمزور درجہ بندی کی بڑی وجوہات میں سفارتی تعلقات کی خرابی، سکیورٹی خدشات، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پر تنہائی اور سفارتی مشکلات کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں