کراچی کی کن سڑکوں پر ای چالان معطل؟ ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان

ڈی آئی جی ٹریفک نے سندھ ہائی کورٹ میں بتایا کہ کراچی میں ای چالان نظام صرف مکمل انفرا اسٹرکچر والی سڑکوں پر نافذ ہے، زیرتعمیر سڑکیں شامل نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کی کن سڑکوں پر ای چالان معطل؟ ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک نے سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان سے متعلق جواب جمع کروا دیا، جس میں بتایا گیا کہ شہر میں ای چالان کا نظام تمام فریقین کی مشاورت سے نافذ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت کو مطلع کیا کہ ای چالان نظام صرف مکمل انفرا اسٹرکچر والی سڑکوں پر نافذ ہے جبکہ زیرتعمیر سڑکیں اس نظام میں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 14 روز میں چالان ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے اور جرمانوں میں ترمیم سندھ حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اپنی رپورٹ میں ای چالان نظام کو شفاف اور قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای چالان سے متعلق کسی بھی تنازع پر ٹریفک کورٹس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے درخواستوں پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں