رمضان المبارک میں عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

رمضان المبارک کے دوران عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں، جن کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان المبارک میں عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کے لیے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے لیے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نئے عدالتی اور دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ رمضان کے دوران پیر تا جمعرات 9:30 سے 11:30 تک کیسز کی سماعت ہوگی، جبکہ ساڑھے 11 سے 12 بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا۔ جمعہ کو 9:30 سے 11:30 بجے تک کیسز کی سماعت کی جائے گی۔

پیرسے جمعرات تک دفتری اوقات کار 9 سے 2:30 تک ہوں گے اور جمعہ کو 9 سے 12 بجے تک ہوں گے۔ ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعت 9 سے 2:30 تک ہوگی، جمعہ کو 9 سے 12 بجے تک سنی جائیں گی۔

وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے بھی رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے نوٹیفکیشن کا اجراء کیا ہے۔ پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو 9 بجے سے 12:30 بجے تک اوقات ہوں گے۔

پنجاب میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، جو صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو کر دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔ ہفتہ کے روز اساتذہ کو چھٹی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں