فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، حالت تشویشناک ہے، پولیس تحقیق کر رہی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ایک طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس اور امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ کالج کے ہاسٹل میں مقیم تھی اور خودکشی کی کوشش کی وجوہات کی تحقیق کی جا رہی ہے۔















